پاکستانی سٹارز کو دیکھنے کیلئے بھارتی شائقین کا ہجوم اُمڈ آیا

10-14-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے بھارتی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی سٹیڈیم روانگی کے موقع پر احمد آباد کی سڑکوں پر پاکستانی سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پرچم تھامے پہنچنا شروع ہوچکی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم سمیت آفیشلرز کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔