پی ایچ اے لاہور میں فلاور شاپس اور نرسری قائم کرے گی

10-14-2023

(لاہور نیوز) اب پھول اور پودے سستے داموں ملیں گے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں فلاور شاپس اور نرسری قائم کرے گی۔

نرسری پر پودوں اور پھولوں کی400 سے زائد اقسام دستیاب ہوں گی ۔نرسری پر لوکل اورغیر ملکی پودے فراہم کیے جائیں گے۔ پی ایچ اے لینڈ سکیپ ڈیزائننگ اورپلاننگ سروس بھی فراہم کرے گی ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں پی ایچ اے کو ریونیوہدف بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ لاہورکی طرز پر ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کی جائیں گی۔ پی ایچ اے لاہور کو 700 کمیونٹی پارکس اور5 بڑے پارکس کی تزئین و آرئش اور بحالی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔  ڈی جی پی ایچ اے نے ادارے کی کارکردگی، پارکس کی بحالی، نرسری کے قیام اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔  صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت و لوکل گورنمنٹ عامر میر،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔