نگران وزیراعظم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

10-14-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارِ الحق کاکڑ نے بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت اور غیر متزلزل مقابلے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کیلئے دعاگو ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی بھارت کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں پاک بھارت میچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے، بھارت کیخلاف میچ میں پوری قوم کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے پاکستان کے بلے باز سنچریاں کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے باؤلر بھارت کی وکٹیں اڑائیں گے، پاکستان میچ جیتے گا، ہماری ٹیم پوری کوشش سے میچ کھیلے گی، انشاءاللہ بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند ہوگا۔