ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
10-14-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ ورلڈکپ 2023 میں اب تک دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز جیت چکے ہیں، قومی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے، بھارتی سورماؤں نے پہلے مقابلے میں 5 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔