پنجاب کے 5 اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
10-14-2023
(لاہور نیوز) لاہور کی سات بینکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کے لیے پانچ اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بینکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کر دی، اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بینکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بینکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کے لیے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔