چاول کی پیداوار میں اضافہ، قیمتیں کم ہونے لگیں

10-14-2023

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی مہنگائی کےباعث ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد مہنگائی کم ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔

اس سال چاول کی زیادہ کاشت کے باعث قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ برآمد کنندگان  نے اس سال چاول کی برآمدات کے لیے 3 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد چاول 25 فیصد تک سستے ہوگئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق اری 6 چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 125 روپےفی کلوگرام پر ہے جبکہ اری 9 چاول 30 روپے کی کمی کے بعد 190 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح  پرانے 86 چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے اس کی قیمت 210 روپے فی کلو تک گر گئی جبکہ 46 روپے کی کمی کے بعد اب  نئے86  چاول کی قیمت 161 روپے فی کلو ہے۔ سیلا چاول، جس کی قیمت پہلے 335 روپے تھی،اب 260 روپے فی کلو ہے اور باسمتی چاول جو 370 روپے تھا، اب 250 روپے فی کلو ہے۔ ہول سیل گروسرز کے وائس چیئرمین اسماعیل آگر نے نشاندہی کی ہے کہ پچھلے سال سیلاب نے فصل کو بری طرح متاثر کیا تھا۔