بھارت کیخلاف میچ میں شاہین نے 5 وکٹیں لینے پر بڑا وعدہ کر لیا

10-14-2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لینے پر صحافیوں سے وعدہ کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے پانچ وکٹیں لینے کے بعد سیلفی کا وعدہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے دو میچز میں شاہین آفریدی کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تاہم بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہین پانچ وکٹیں لینے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے موقع پر رپورٹرز نے شاہین آفریدی سے سیلفی کی فرمائش کی۔ شاہین نے جواب میں کہا کہ اگر میں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تو ضرور سیلفی لوں گا، ضرور سیلفی لوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔