پٹرول 36 ، ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

10-14-2023

(ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔ یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔