ساڑھے 5 ہزار ریلوے پنشنرز کو ادائیگی بند، تصدیقی سرٹیفکیٹ طلب

10-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے نئی شرط عائد کرتے ہوئےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی ، ریلویز کا کہنا ہے کہ پہلے بینک میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائیں پھر پنشن ملے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی گئی،بینکوں میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائے بغیرپنشن نہیں ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی کے لئے ساڑھے چار ارب روپے جاری ہوچکے ہیں لیکن تصدیقی عمل تک پنشن جاری نہیں کی جائے گی۔ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر پنشن دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ تنخواہ اورپنشن کی رقوم کسی اورمد میں استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈیڑھ لاکھ تصدیقی پنشنرز وصولی کرچکے ہیں اور ہیڈکوارٹرز میں تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی پیر تک شروع ہو جائے گی۔