اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں

10-14-2023

(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو مرحوم وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مراد بھی خالق حقیقی سے جا ملیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی، سلمیٰ مراد نے پسماندگان میں بیٹے عادل اور بیٹی عالیہ کو چھوڑا ہے۔  صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ کا سلمیٰ مراد کے انتقال پر کہنا ہے کہ مرحومہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں، سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیں، ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔