ایک روزہ کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل
10-14-2023
(لاہور نیوز) ایک روزہ کرکٹ کے عالمی کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آج ٹکرائیں گی۔
روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے ون ڈے مقابلوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم پر برتری دکھائی دیتی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 134ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 73 میں کامیابی حاصل کی، بھارت 56 میچز جیتا اور 5 میچز بغیر نتیجہ رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 10 میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو بھارت نے 7 میچز جیتے جبکہ پاکستان نے صرف دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے روایتی حریفوں کے درمیان کوئی بھی باہمی سیریز نہیں ہو سکی اور دونوں ٹیمیں صرف عالمی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کا سامنا کرتی آ رہی ہیں۔