مومن ثاقب بھارت جانے کیلئے تیار، یوٹیوبر نےبھارتی ویزے کیلئے درخواست دےدی

10-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اداکار اور معروف یوٹیوبر مومن ثاقب نے طویل انتظار کے بعد بھارتی ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

  حال ہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سیکریٹری خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ویزا پالیسی کا معاملہ بھارتی وزارت داخلہ کے سامنے رکھنے کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں اہم پیش رفت ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے کے خواہش مندوں سے رابطے شروع ہوگئے ہیں اور ان کو پاسپورٹ جمع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔اس اہم پیش رفت کے بعد اداکار و یوٹیوبر مومن ثاقب نے بھی بھارت جانے کی تیاری پکڑتے ہوئے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی ہے۔ مومن ثاقب نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ  پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘جب ایک بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ بڑا ہوکر انجینئر یا ڈاکٹر بنوں گا لیکن میں اپنے بچپن میں کہتا تھا کہ میں کبھی بھی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ مِس نہیں کروں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ ویزا پالیسی کا انتظار ہی رہا ،تاہم اب میں نے نارمل بھارتی ویزےکی درخواست دے دی ہے، دُعا کریں کہ میرا ویزا لگ جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت نے پاکستان کے نامور یوٹیوبرز کے ویزے مسترد کردیے ہیں جن میں مومن ثاقب بھی شامل تھے۔