محمد رضوان کا سنچری فلسطینیوں کے نام کرنے کا معاملہ،آئی سی سی بھی قائل ہوگیا

10-13-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے فلسطین سے متعلق ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قائل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا، کرکٹر نے صرف اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیاتھا، عالمی کونسل کے آفیشلز بھی اس وضاحت سے مطمئن ہو گئے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے نام کردیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ ٹیم کی فتح میں کردار نبھانے پر خوش ہوں، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم خصوصاً عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے جنہوں نے اسے آسان بنایا۔