کیپٹن(ر)محمد عثمان کی خدمات وفاق کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری
10-13-2023
(لاہور نیوز) کیپٹن(ر)محمد عثمان کی خدمات وفاق کے سپردکردی گئیں، وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا شمار قابل، ایماندار اور دبنگ افسران میں ہوتا ہے، محمد عثمان کمشنر لاہور ڈویژن، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ محمد عثمان جہاں بھی رہے یہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے پہچان بنا کر دوسری جگہ تعینات ہوئے، انہیں ہمیشہ اس وقت ان محکموں اور چیف کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا جب وہاں کے معاملات انتہائی خراب ہوچکے تھے، محمد عثمان بطور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پنجاب میں ان کی خدمات چند ماہ قبل دی گئی تھیں، لیکن کچھ افسران کو خدشہ تھا کہ شاید ان کی تعیناتی کے بعد ان کی بہترین کارکردگی سے پہلے سے تعینات افسران کی کارکردگی کا پول کھل جائے گا، جس وجہ سے ان کو کئی ماہ تک او ایس ڈی رکھا گیا تاہم اب ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔