کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی

10-13-2023

(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔