رنگ محل: سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر منشیات فروش گرفتار

10-13-2023

(لاہور نیوز) رنگ محل پولیس نے سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر منشیات فروش کو دھر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کےمطابق سیف سٹی ٹیم نے رنگ محل کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، پولیس کو فوراً مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزم قاسم سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی رضا تنویر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے،ملزم نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے اس  ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔