ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے کے روز موسم کیسا رہےگا؟

10-13-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہفتے کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے اور 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ  احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی، مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے جبکہ مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے احمد آباد میں کھل کر رنز بنائے تھے ۔