رضوان کی نئی تکنیک کے بھارتی میڈیا پر چرچے

10-13-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں1گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح لیفٹ آرم رسٹ سپنر کا سامنا کیا اورسپن بولر کے خلاف سویپ اور ریورس سویپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رضوان نےکنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی  بتائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نےشام کے وقت 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔