ڈپٹی کمشنر کا پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

10-13-2023

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

 ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔ عدالت میں جمع جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10 اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس منعقد ہوا ، 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرز نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس راحیل کامران شیخ  پی ٹی آئی کے عہدے دار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔