بڑے مقابلے کی بڑی تیاری، شاہینوں کی احمد آباد میں بھرپور پریکٹس
10-12-2023
(لاہورنیوز) 14 اکتوبر کو ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کیلئے شاہینوں نے آج خوب پریکٹس کی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے آج احمد آباد کے نریندر ا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی۔قومی کرکٹ ٹیم نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ ،باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ 14 اکتوبر کو بھارت کیخلاف احمد آباد میں ہوگا۔