2050 تک فالج کے باعث اموات کی تعداد کتنی ہوجائیگی؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
10-12-2023
(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ 2050 تک فالج کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فالج کے سبب ہونے والی اموات کی جو تعداد 2020 میں 66لاکھ تھی وہ 2050 میں بڑھ کر ایک کروڑ تک متوقع ہے۔محققین کی جانب سے رپورٹ میں اس متوقع مسئلے سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی کارگر حل کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ فالج سے ہونے والی اموات کے متعلق یہ اعداد و شمار ورلڈ سٹروک آرگنائزیشن اور لانسیٹ نیورولوجی کمیشن کی مشترکہ کوشش سے سامنے آئے ہیں۔اس کمیشن کے تحت شائع ہونے والے مقالوں میں عالمی سطح پر فالج کے بحران کو کم کرنے کے لیے عملیتی تجاویز پیش کی گئیں تھیں۔رپورٹ میں کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کرانے اور سختی سے نگرانی پر زور دیا گیا ہے۔