شرافت علی خان کی گاڑی نہر میں جا گری، معروف گلوکار سات افراد سمیت جاں بحق

10-12-2023

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار شرافت علی خان بلوچ اور ان کے بھائی گلوکار انوار علی کی گاڑی نہر میں گرگئی جس کے سبب سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق افسوس ناک واقعہ میانوالی کے علاقے کے قریب پیش آیاجہاں گلوکار شرافت علی خان بلوچ تری خیلوی کی گاڑی نہر میں جاگِری۔ گاڑی نہر میں گِرنے کے نتیجے میں گلوکار شرافت تری خیلوی اور اُن کے بھائی انوار علی سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شرافت تری خیلوی اور ان کے ساتھی موسیقی پروگرام سے واپس گھر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔