اشنا شاہ بھی فلسطینیوں کےحق میں بول اٹھیں،اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام جاری

10-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی اسرائیل کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے میدان میں آگئیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے امریکی یہودیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے اُنہیں جاہل قرار دے دیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی یہودی اور میری جان پہچان کے وہ لوگ جو لاس اینجلس میں ہیں، اُن کی جہالت ظاہر ہورہی ہے۔ اداکارہ نےامریکی یہودیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا میڈیا  آپ کو تعصب کا شکار کررہا ہے لہٰذا آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور سچ دیکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر حقیقت سے لاعلم ہورہے ہیں، آپ کے نزدیک  یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ  کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حماس بےدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل کررہا ہے۔