بھارت اداکاروں کا کیسا استعمال کرتا ہے؟میکال ذوالفقار کا بڑا انکشاف

10-12-2023

(ویب ڈیسک) ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنے والے مشہور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقارنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں میکال نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات  کرتے ہوئے کہا کہ میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں  جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بےعزتی ہو۔میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں۔