پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

10-12-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 1885 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 684 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی۔