ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی

10-12-2023

(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں پاکستان ویمنز اے کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلیں گی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ پاکستان پہنچیں گی، ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم پاکستان ویمنز اے کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے، پاکستان ویمنز اے کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے، سیریز کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز اے کی ٹیم اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم 28 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔