جے شاہ کا ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم

10-12-2023

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف  آج جمعرات کو بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھیں گے۔بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے ذکا اشرف کوان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے ۔ دورے  سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کیا، جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے ۔