برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر کی عبدالعلیم خان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
10-12-2023
(لاہور نیوز) برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر کی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں زوئی ویئر اور عبدالعلیم خان نے موجودہ عالمی و ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر زوئی ویئر کا کہنا تھا برطانیہ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات و دو طرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ انگلینڈ میں اوور سیز پاکستانی ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ باہمی اشتراک جاری ہے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے زوئی ویئر سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ انہوں نے برطانوی قونصلر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار، تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔