ڈالر کی قدر گرنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی

10-12-2023

(ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں روئی کی فی من قیمت میں 5000 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پاور ٹیرف میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر ان قیمتوں پر بھی روئی کی خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔ اس عمل سےکاٹن اینڈ جننگ سیکٹر  کو تشویش کا سامنا ہے اور انہوں  نے ٹی سی پی سے روئی خریدنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے دو ہفتے پہلے ملک میں روئی کی قیمت 22 ہزار روپے فی من تھی اور فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 10 ہزار روپے پر آ گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منفی موسمی حالات اور سفید مکھی کی وجہ سے کپاس کی قومی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ نیا پیداواری ہدف مقرر کرنے کے لیے کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔