وفاقی کابینہ کی جانب سے 5 جی سپیکٹرم نیلامی کے لیے گرین سگنل مل گیا

10-12-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

 نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں ایک سپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزیر آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 5 جی نیلامی کے لیے 300 میگاہرٹز سپیکٹرم دستیاب ہو گا اور بہت جلد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے کنسلٹنٹ مقرر کرکے سپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائے گا۔