پیپلزپارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے جلسے کیلئے سکیورٹی اور اجازت مانگ لی

10-12-2023

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کو لاہور میں جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت اور سکیورٹی مانگ لی۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ٹاؤن شپ مین بازار میں ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جلسے میں شریک لیڈرشپ اور شرکاء کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست کی کاپیاں ہوم سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی سکیورٹی اور ٹریفک کو بھی ارسال کر دی گئیں۔