آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنیکا فیصلہ

10-12-2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نگران حکومت کے دوران حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی، پاور پلانٹ کی نجکاری کا پراسس نگران دور حکومت میں مکمل نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی کمٹمنٹ تھی، آئی ایم ایف نے پاور پلانٹس سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے، پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پر آئی ایم ایف اقتصادی جائزے میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔ ذرائع نجکاری کمیشن  نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاور پلانٹس کی نجکاری سے فارن ریزرو میں اضافہ ہو گا، دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔