چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بھارت روانہ
10-12-2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھارت روانہ ہو گئے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج صبح لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے، ذکا اشرف دبئی کے راستے بھارت پہنچیں گے اور 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونیوالا پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔ اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جے شاہ بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے جبکہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ جے شاہ سے بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھا اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔