دورہ بنگلا دیش: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
10-12-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی اور اس دورے میں 6 میچز شامل ہیں، پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کے 6 میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز سیریز کا حصہ ہیں۔ Pakistan women's squad announced for Bangladesh tourThe team will depart for Bangladesh on 20 October Read more https://t.co/zBXqDT3czp#BANWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/XDhZKCZ8y5 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2023