ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جو نیکی کی راہ پر لے جائے: زباب رانا
10-12-2023
(ویب ڈیسک) اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ ایسے لڑکے سے شادی کی خواہش ہے جو مجھے نیکی کے راستے پر لے جائے۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زباب رانا نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہےکہ میری شادی ایسے شخص سے ہو کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں تو وہ شخص مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے۔ کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس کے بغیر آپ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زباب کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔