ایندھن کا بحران یا انتظامی مسائل، پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ

10-12-2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 8 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تربت کی پروازیں پی کے501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 بھی منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پرواز پی کے 369 بھی روانہ نہیں ہو گی۔ لاہور سے دمام کی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے آٹھ گھنٹے تاخیر متوقع ہے جبکہ دبئی  سےکراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسی طرح لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی 9 گھنٹہ 25 منٹ جبکہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔