لیگی قائد میاں نواز شریف لندن سے جدہ پہنچ گئے

10-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے ، قائد مسلم لیگ ن سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے۔ قبل ازیں نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں، نواز شریف کو برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے روانہ کیا تھا۔