عبد اللہ شفیق کی سری لنکا کیخلاف شاندار سنچری پر گلوکار عاصم اظہر کاردعمل سامنے آگیا

10-11-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر اُنہیں مستقبل کا سٹار قرار دے دیا۔

گزشتہ روزورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کی،سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نےمحمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر  پورا کیا۔سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 115 رنز بنائے، یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی، اس شاندار پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر عبداللہ شفیق کی تعریف میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔ ایسے میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ورلڈ کپ میں جو بھی ہو لیکن اس سے ہمیں مستقبل کا سٹار عبداللہ شفیق مل گیا ہے۔واضح رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔