محمد رضوان کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی چیخنا شروع

10-11-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا چراغ پَا ہوگئے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کیا تو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال اٹھایا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسکی اجازت دیتا ہے؟ انہوں نے لکھا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کی کھیل کے میدان میں سجدہ شکر بجالانے اور نماز کی ادائیگی پر سوالات اُٹھاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کی حمایت کرتی ہے جبکہ کئی بھارتی اداکاروں کو فلسطینیوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔