بابراعظم حیدرآباد کے گراونڈ سٹاف کیساتھ گھل مل گئے ، اپنی شرٹ تحفے میں دیدی

10-11-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گُھل مل گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بنوائیں جبکہ کپتان بابراعظم نے اپنی شرٹ بھی تحفے میں دی۔آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔