پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم حیدر آباد سے احمد آباد پہنچ گئی
10-11-2023
(لاہور نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت سے ٹاکرے کیلئے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی۔
پاکستانی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچی،ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ جمعرات اور جمعہ کو ٹریننگ کرے گی۔بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے نریندرا مودی سٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔