سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں نے اربوں روپے کما لیے
10-11-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں تیزی رہی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 48 ہزار 474 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 17 کروڑ 42 لاکھ 56 ہزار 412 روپے مالیت کے 27 کروڑ 59 لاکھ 43 ہزار 536 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔