وفاقی کابینہ کا اجلاس، ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز میں دو اہم تعیناتیوں کی منظوری

10-11-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز میں دو اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے بریگیڈیئر سمیر اشرف شیخ کو سیکنڈمنٹ بنیاد پر ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات کرنے کی منظوری دی، بریگیڈیئر سمیر اشرف شیخ ڈائریکٹر اے ایس ایف کراچی ایئرپورٹ خدمات سرانجام دیں گے، میجر محمد ایاز کو سیکنڈمنٹ بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ میجر جنرل عدنان آصف جاہ کو بھی سیکنڈمنٹ بنیاد پر ڈی جی اے ایس ایف تعینات کیا گیا تھا، اے ایس ایف ایکٹ کے تحت ایئرپورٹس، جہازوں اور انسٹالیشن کی سکیورٹی کیلئے تعیناتیاں کی گئیں، اے ایس ایف میں سیکنڈمنٹ بنیاد پر 18 افسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔