لاہور ڈویژن کی اکلوتی ڈرگ کورٹ میں جج کی تعیناتی نہ ہو سکی

10-11-2023

(لاہور نیوز) 8 ماہ گزر گئے مگر لاہور ڈویژن کی اکلوتی ڈرگ کورٹ میں جج کی تعیناتی نہ ہو سکی۔

ڈرگ کورٹ میں جعلی ادویات سمیت دیگر اہم مقدمات زیر التواء ہیں۔ رانا نوید کے تبادلے کے بعد تاحال کوئی جج مقرر نہیں ہو سکا۔ رانا نوید نے دو سال مکمل ہونے پر 11 فروری 2023ء کو چارج چھوڑ دیا تھا۔ ڈرگ کورٹ میں جج کی تعیناتی نہ ہونے سے سائلین اور وکلا پریشان ہیں۔ ڈرگ کورٹ میں فوری طور پر جج مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور نیوز سے گفتگو میں سائلین نے کہا کہ کئی ماہ سے عدالت کے چکر لگا رہے ہیں، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ وکلا نے کہا کہ کئی بار درخواست کر چکے ابھی تک جج کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔ ڈرگ کورٹ میں، قصور ، ننکانہ ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ کے مقدمات زیر التواء ہیں۔