ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر تمام یونیورسٹیوں میں موجود کیفے ٹیریا کی چیکنگ
10-11-2023
(لاہور نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں موجود کیفے ٹیریا، کینٹینز کی چیکنگ جاری ہے۔
تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر جامعات میں فوڈ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کریں گی ۔ پروسیسنگ ایریا میں پیور فوڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا جامعہ کے احاطے میں تیار کی جانے والی خوراک میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ یونیورسٹیز میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔