سکول انفارمیشن سسٹم پر ریکارڈ ٹھیک نہ ہونے سے پالیسیاں بنانے میں مشکلات

10-11-2023

(لاہور نیوز) سکول انفارمیشن سسٹم پر ریکارڈ سات سال بعد بھی ٹھیک نہ ہونے سے پالیسیاں بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اساتذہ کے لیے بھی آسانیاں پیدا نہ ہو سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول انفارمیشن سسٹم میں سات سال بعد بھی غلطیاں درست نہ کیں۔ انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف سمیت طلبہ کے ریکارڈ میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ محکمے نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو درستی کے لیے لکھ دیا۔ ہر ایجوکیشن اتھارٹی کا سی ای او  ڈیٹا درست ہونے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔