فارما سیوٹیکل انڈسٹری کا ادویات کی درآمد پر ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ

10-11-2023

(ویب ڈیسک) فارما سیوٹیکل انڈسٹری نے ادویات کی درآمد پر تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

نگران حکومت نے ادویات کی درآمد پر عائد ٹیکس سے چھوٹ کے معاملے پر ایف بی آر اور ڈریپ سے رائے طلب کر لی۔  پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن  نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو ایک خط کے ذریعے سارے معاملے بارے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا کہ درآمدی سطح پر تیار ہونے والی ادویات پر ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس ہے جو کم از کم تین فیصد ہے۔ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کا تعین ایک مقررہ حد سے زیارہ نہیں کیا جا سکتا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ درآمدی ادویات پر ادا کردہ ٹیکس صارفین تک منتقل نہیں کیا جا سکتا اور اسی وجہ سے یہ سارا بوجھ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے حصے میں آ جاتا ہے۔ فارما انڈسٹری کو بحران سے بچانے کا حل یہی ہے کہ ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔