انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، روپے کی قدر میں اضافہ

10-11-2023

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث روپے کی قدر میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 27 روپے 45 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ 1 ماہ سے زائد عرصے میں روپے کی قدر میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔