محمد رضوان نے ورلڈکپ میں لنکا کیخلاف جیت غزہ کے ’بہن بھائیوں‘ کے نام کر دی

10-11-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی گئی شاندار فتح غزہ کے ’بہن بھائیوں‘ کے نام کر دی۔

محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام ایکس پر لکھا کہ یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔ وکٹ کیپر  نے مزید لکھا جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔ محمد رضوان  نے اپنے پیغام میں حیدرآباد کے عوام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام  نے بہترین میزبانی کی اور مکمل طور پر سپورٹ کیا۔