رواں سال پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے 5 ہزار 852 کنفرم مریض رپورٹ

10-11-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 5 ہزار 852 کنفرم مریض سامنے آ چکے ہیں۔

قرار دیا جاتا ہے کہ ڈینگی نے ایک بار جہاں اپنے قدم جما لیے تو پھر اُس کے قدم وہاں سے کبھی اکھاڑے نہیں جا سکے۔ ہمارے ہاں ڈینگی نے 2011ء میں پوری شدت سے حملہ کیا جس کے بعد سے یہ ہر سال مون سون کے بعد اپنے پر پھیلانا شروع کر دیتا ہے اور اِس مرتبہ بھی یہی صورت حال پیدا ہو چکی ہے جس میں مزید بگاڑ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 8 ہزار 852 کنفرم مریض جبکہ لاہور میں یہ تعداد 2 ہزار تین سو چھتیس تک پہنچ چکی ہے۔ شہر لاہور میں ہر روز  تقریباً 80 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جسے کافی الارمنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامی سطح پر بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلاشبہ اِن اقدامات کی کامیابی ہمارے تعاون سے ہی مشروط ہے۔